بریکوٹ ، پی کے 81کے علاقہ کنڈاک میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنو ں پا کستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے تبدیلی کے نعرے ہوا میں اڑگئے ۔پسماندہ علاقے آج بھی کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبو رہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی اصل پارٹی ہے ۔ 50 خاندان پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔شمولیت کرنے والوں میں عبدالقیوم، ، مقام خان ،میاں شیر ، ڈاکٹر ظاہر شاہ ، احسان اللہ ،سید حکیم ، شیر خان ، فقرگل ، عدنان ، فانی، مقدر ، نواب ، حاجی مندخان، زیارت ، یوسف ، محمد حسین، بار زادہ، حسین محمد ، امیر اسلم، گل امیر ، رحمتغنی، محمد ، سلطان روم ، محمد رحمن، سید محمود، شاہ ولی، نیک محمد ، محد عزیز، فضل ، جمیر ، گل ذادہ ، پیر جان ، ظاہر روم، نصب خان، نیک ذادہ ، محمد علی، تاج ولی، جاوید ، محمد سیٹھ، سید رحیم ، عبداللہ، عثمان ، حیدر ، فشم خان، سلطان روم، شا ہ ،قدر مند ودیگر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما مختیار رضاخان ، سابق صدر حلقہ پی کے82 و ناظم یونین کونسل بریکوٹ ممتاز خان ایڈوکیٹ ۔ لعل بہادر خان، وسائل الملک خان ایلم نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر جابر کے سامنے سرنہیں جھکایا ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے اس ملک کے پسے ہو ئے طبقات کے منہ میں زبان ڈال کر حق مانگنے کی صلاحیت پیدا کی۔ 18 ویں ترمیم صوبائی خودمختیاری ، پختو ن قو م کو شناخت صوبے کو نام ،پاکستان کو ایٹمی قوت ۔ بے نظر انکم سپورٹ پروگرام ۔شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، وغیرہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں ۔ انشااللہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ کیونکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ عوام کے نظریں پاکستان پیپلز پارٹی پر لگی ہو ئی ہیں ۔
526 total views, no views today


