بریکوٹ، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے شموزئی گرویٹی منصوبے کے تعمیر اتی کام کا اچانک معائنہ کیا ۔معائنے کے دوران گرویٹی منصوبے کے تحت واٹر ٹینک میں ناقص میٹریل کا انکشاف ہوا جس پر معاؤن خصوصی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر تعمیراتی کام بند کرنے کی ہدایات جاری کیں اور اسی وقت ٹینکی کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا اس موقع پر انہوں نے ناقص میٹریل کے استعمال پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی صورت میں کرپشن اور عوام کے امانت میں خیانت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ٹھیکیدار کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ائندہ ناقص میٹریل یا یا گیا تو قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔ شموزئی گرویٹی منصوبہ جس پر چھ کروڑ روپے لاگت آئے گی پر آخر مراحل میں کام جاری ہے اس منصوبے سے علاقہ شموزئی کو ناگوہا چشمے سے دن رات مفت صاف پانی کی فراہمی ہوگی ۔گذشتہ اس منصوبے کا دورہ کرنے کے لئے واٹر نینکی کے تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا گیا ۔معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ ٹھیکیدار کی طر ف سے واٹر ٹینک میں ناقص میٹریل کا استعما ل کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے بروقت کاروائی کی اور اسی وقت واٹر ٹینک کو مسمار کرنا شروع کردیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کہ سوات میں کئی شدید زلزلے آئے ہیں اور مستقبل میں بھی زلزلوں کا قوی امکان ہے اس ٹینکی میں تقریباً پچاس ہزار گیلن پانی ہوگا جو کہ معمولی زلزلے کا بھی مقابلہ نہیں کرسکے گا اگر اس سے کسی کو نقصان پہنچ گیا تو ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن اور لوٹ مار کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔اسی طرح علاقہ چونگی میں گلی کوچوں کے پختگی میں ناقص میڑیل کے استعمال پر بھی سخت ایکشن لیا اور وہاں بھی انہوں نے کام بند کردیا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پی کے 82میں جہاں بھی تعمیراتی کام غیرمعیار ی ہورہاہو تو میرے ساتھ فوری طور پر رابطہ کریں چور وں اور لٹیروں کا دور ختم ہوچکاہے
628 total views, no views today


