کبل، محکمہ پی ٹی سی ایل کی غفلت و لاپرواہی ، ڈی ایس ایل سہولت کے بجائے زحمت بن گیا ،توتانوبانڈئی ایکسچینج سے وابستہ صارفین رل گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطے منقطع،لوگ کنکشن کاٹنے کے لئے پر تولنے لگے،ارباب اختیار نوٹس لے کر فوری کارروائی کریں، تحصیل کبل خصوصا توتانوبانڈئی ایکسچینج سے واپستہ صارفین ڈی ایس ایل کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ہر دومنٹ بعد انٹر نیٹ کی اٹومیٹک بندش سے لوگ خوار ہونے لگے علاقے کے اکثریت لوگوں نے بیرونی ممالک میں مقیم اپنے پیاروں کی خاطر ڈی ایس ایل کی سہولت حاصل کی ہے جس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے رابطے منقطع ہوچکے ہیں اسی وجہ سے علاقے کے لوگ پی ٹی سی ایل کنکشن کاٹنے پر مجبور ہورہے ہیں کیونکہ سروس کی عدم فراہمی کے باوجود ہزاروں روپے کے بل باقاعدگی سے موصول ہوتے ہیں جوکہ ناانصافی پر مبنی ہے اہلیان علاقہ نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈی ایس ایل کے درستگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔
630 total views, no views today


