سوات، سی ٹی ڈی ملاکنڈ کی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقے خواجہ آباد میں کارروائی ، دہشت گردی سمیت پولیس اہلکاروں کے قتل اور مینگورہ پولیس اسٹیشن پر حملے میں مطلوب اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا ، سی ٹی ڈی ملاکنڈ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ پانڑ خواجہ آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ملزم نورمحمد ولد خان زادہ ساکن گٹ منگلور کو گرفتا رکرلیا گیا ہے،
ملزم نورمحمد سال 2008/9 کے دوران دہشت گردی سمیت کئی دیگر اہم عسکریت پسندی کے واقعات میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم گھڑئی کلے منگلور میں تین پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے جرم میں بھی ملوث تھا جبکہ مینگورہ شہر کے تھانہ پر حملہ میں بھی ملوث بتایا جارہا ہے جس پر اس کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج تھے ، سی ٹی ڈی ملاکنڈ نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
286 total views, no views today


