سوات، یونین کونسل رنگ محلہ کے دو ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ہفتے سے ناکارہ ہونے سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ،ضلعی کونسلر نثار احمد نے احتجاج اور گھیراو جلاو کی دھمکی دے دی ،اب مذید صبر نہیں کرسکتے ،مینگورہ شہر کے علاقے رنگ محلہ کے دو ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ہفتے سے خراب پڑے ہیں جن میں محلہ شیر زادہ خان اور رنگ محلہ خاص شامل ہے اور ان علاقوں کے ہزاروں عوام کو رمضان المبارک کر بابرکت مہینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں ضلعی کونسلر نثار احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سننے والا کوئی نہیں ہے گزشتہ ایک ہفتے سے دن رات ہر دروازہ کٹکھٹا یا لیکن اب ہم مذید صبر نہیں کر سکتے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور اگر دو دن کے اندر اندر ہمارے ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہوئے تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائنگے جس میں گھیرا و جلاو سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور محکمہ واپڈا پر ہوگی ۔
632 total views, no views today


