کبل، تحصیل کبل توتانوبانڈئی میں تیز رفتار ڈاٹسن اور موٹر کار کے مابین تصادم ،خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی حالت میں کبل ہسپتال منتقل، ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل توتانوبانڈئی قلعہ چوک میں تیز رفتار ڈاٹسن نمبر پی ایس کی جی4579نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر کار نمبر پی ایس کی جی2064کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں معاذولد لاجبر خان استاد ،افضل ولد اورنگزیب،اختر علی ولد طوطی رحمن ،منیبہ دختر فاتح الرحمن،کلثوم زوجہ فاتح الرحمان ساکنان توتانوبانڈئی ،سمیہ ،مسلمہ دختر امان اللہ خان سرسینئی،بخت جھان زوجہ شیرین سکنہ کلالے اور علی رحمان ولد حبیب اللہ سکنہ نویکلے منگورہ زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا توتانوبانڈئی پولیس نے ڈاٹسن ڈرائیور اکرام ولد نور حمد شاہ عرف بوڈاگے ساکن توتانوبانڈئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔
562 total views, no views today


