مینگورہ، آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد جس کے قیادت ضلعی صدر ایپکا علی رحمان کررہے تھے نے اپنے مسائل خصوصی طور پر فائرووڈ ، چارکول ، میڈیکل اور ٹی اے بلز وغیرہ کے فنڈز کے سلسلے میں ناظم ضلعی حکومت سوات محمد علی شاہ خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی وفد میں ضلعی کابینہ کے آرکان کے علاوہ ایپکا کے مختلف یونٹس کے عہد یدار بھی شامل تھے ، جکبہ ضلع ناظم کے ساتھ ڈسٹرکٹ افیسر فنانس جمع خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار الملک کے علاوہ ضلعی کونسل کے ممبران بھی شریک ہوئے ، وفد نے اپنے مسائل تفصیل کے ساتھ بیان کئے اور ضلعی صدر علی رحمان نے ضلع ناظم سے درخواست کی کہ ان مسائل پر خصوصی توجہ دیکر غریب سرکاری ملازمین پر احسانن کریں ، اور فائرووڈ ، چارکول ، میڈیکل اور ٹی اے بلز کے فنڈز کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کریں ، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس جمع خان نے تفصیل پیش کی ، وفد سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ضلع حکومت سوات محمد علی شاہ خان نے کہا کہ ضلعی حکومت کے چیف ایگزیکٹیوکے حیثیت سے میرے دفتر کے دروازے تمام سواتی عوام اور سرکاری اور سرکاری ملازمین کے ہر وقت کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور میں ہر وقت اور ہر مقام پر عوام کے خدمت کیلئے حاضر ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرا تعلق عام طبقے سے ہے اور مجھے عام لوگوں کے مسائل کا احساس ہے ، سرکاری ملازمین خصوصاً کلرکس برادری حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا حل اور انکے شکلات کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور جب تک سرکاری ملازمین اسودہ حال نہ ہونگے ، حکومتی مشینری صحیح طریقے سے نہیں چل سکتی ، انہوں نے۶ ضلعی فنانس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کو فنڈز کیلئے لکھیں اور میں خود بھی صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اس سلسلے میں رابطہ کرونگا اور ریلیز کیلئے کو شش کرونگا ۔
646 total views, no views today


