محکمہ صحت ضلع سوات کے ترجمان سید محی الدین نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمہ کے لیے پیرامیڈیکس سٹاف کی سروے جاری ہے ،اس سروے میں ضلع سوات کی تحصیل بابوزئی کے انتہائی حساس یونین کونسلوں بشمول مینگورہ سٹی کے تمام 9اور قمبر و اوڈیگرام شامل ہیں ،ترجمان نے عوام الناس ،منتخب نمائندوں اور لوکل کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمہ کے لیے سروے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔تمام غیر ضروری جمع شدہ اور غیر آباد جگہوں پر کھڑے پانی کو تلف کریں تاکہ ڈینگی کا بروقت خاتمہ ہو سکے ۔
856 total views, no views today
Comments


