بحرین، مجاہد توروالی سے، خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے وادی سوات کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے 70گھروں کی تعمیر پرکام جاری ہے جن میں سے بحرین کے 10 گھروں کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے جوکہ تکمیل کے فوراً بعد متاثرہ خا ندان کے حوالے کردیے جائیں گئے ۔ بحرین میں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے 2010 کے سیلاب سے متاثرہ شخص حبیب النجار نے کہا کہ وہ دن اُن کے خاندان کیلئے انتہائی خوشی کا ہوگا جب وہ اپنے نئے گھر منتقل ہو رہے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مالی تعاون پر وہ سعودی عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دل کھول کرسعودی عوام اور خصوصاً شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود کو دعائیں دیتے ہیں جو کہ ولی عہدو نا ئب صدر برائے سعو دی کابینہ وسعودی وزیر داخلہ ومنتظم اعلیٰ خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان ہیں ۔ اس منصوبے کے تحت وادی کالام میں 37 بحرین میں 24 جبکہ مدین میں 9 گھروں کی تعمیر جاری ہے جوکہ جلد ہی تکمیل کے بعد متاثرین کے حوالے کردیے جائیں گئے تاکہ وہ ان گھروں میں اپنی زندگی معمول کے مطابق بسر کرسکیں۔
592 total views, no views today


