لاہور: رینجرز نے بھارت کی طرف سے بھاری مقدار میں مختلف برانڈز کی شراب پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو ہلاک کردیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب کے اہلکاروں نے واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شراب کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، رینجرز اہلکاروں نے واہگہ بارڈر کے ایریا میں کچھ مشکوک افراد کی حرکات دیکھیں تو ان کو خبردار کیا جس پر یہ افراد اپنا سامان وہیں پھینک کر فرار ہونے لگے
ان میں سے ایک شخص نے رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار کئے جانے و الے ملزم سے شراب کی 47 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔
425 total views, no views today
Comments


