سوات، ضلع سوات میں ملک بھر کی طرح عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا، دن کا اغاز نماز فجر میں ملک کی سلامتی اور امت مسلمہ کی سلامتی کے دعاؤں سے ہوا،نماز کے بعد نمازیوں نے سوات سمیت ملک بھر کے امن کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی، جبکہ صبح سات بجے کے قریب ضلع بھر کے تین ہزار سے زائد مسجدوں میں عید کی نماز مذہبی جوش وجذبے کیساتھ ادا کی گئی،
اس موقع پر علماء کرام نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ میں اتفاق واتحاد پر زور دیا، جبکہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی۔
681 total views, no views today
Comments


