مینگورہ، خدائی خدمت گار عبدالستار ایدھی کے وفات پر مقامی نیوز ویب سائٹ اور ضلع کونسل تحصیل کونسل سیاسی ، سماجی تنظیموں کی طرف سے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتما کیا گیا ، ریلی میں ضلعی کونسلر ز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان ، سابقہ منسٹر واجد علی خان ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخواکی کوارڈی نیٹر و ضلع کونسلر نسیم اختر ، تحصیل کونسلراتحاد کے صدر محمد شعیب خان ، ضلع کونسلر شاہ ولی خان اور دیگرمقررین نے خدائی خدمت گار عبدالستار ایدھی کی کارکردگی کو سراہا اورانکو انکے کارناموں پر خراج تحسین پیش کیا ، انہوں کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے زندگی غریب ، مظلوم اور بے بس عوام کے لئے وقف کیا تھا ، انہوں نے ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کئے ہیں ، لاتعداد ایدھی ایمبولینس غریب اور یتیم بچوں کیلئے یتم خانے بنائیں ہیں ، مقررین نے کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم کا نام ہمیشہ کیلئے یاد کیا جائیگا ، ریلی کے دوران انکے یاد میں شمعے روش کئے گئے اس موقع پر عبدالستار ایدھی کی ایصال ثواب کیلئے دعائیں کئے گئے ،
720 total views, no views today


