سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد سلیم مروت کے طرف سے ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آذاد خان کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آذاد خان نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام محب وطن ہیں ،انکی مہمان نوازی کی تعریف تو ہر ملک میں کی جاتی ہے ،مالاکنڈ ڈویژن کے عوام نے مجھے جو محبت د ی ہے وہ میں کبھی بھی بھول نہیں سکتا، مالاکنڈ ڈویژن امن وا مان کا مرکز ہے ،سیاح بلاخوف وخطر مالاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرکے یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کا بھی مزہ لیں، انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں ،تعاؤن کے بغیر جرائم کا خاتمہ بھی نا ممکن ہے ،اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آذاد خان کو سوات میں پولیس کے کارکردگی سے آگاہ کیا ، عید الفطر کے موقع پر امن و امان کے صورتحال بر قرار رکھنے اور ٹریفک نظام بہتر بنانے میں پولیس کے کردار کو سراہا،ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کیساتھ تھانہ جات کے پولیس نے بھی اہم کردار ادا کیا ، چیک پوسٹوں پر سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہوئی ،جبکہ سیاحوں کے رش کیوجہ سے ہوٹلوں میں بھی جگہ کم پڑگئی تھی، سیاحوں نے بھی سوات پولیس کا شکریہ اداکیا ، انکی سیکیورٹی نظا م ،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لائحہ عمل کو سراہا،اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن شاہجہان خان ،ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوراٹر درویش خان،ڈی ایس پی لیگل عمران اللہ ، ڈی ایس پی مینگورہ حبیب اللہ ،ڈی ایس پی سیدو شریف آفسر زمان خان،ڈی ایس پی بریکوٹ صدیق اکبر خان ،ڈی ایس پی مٹہ حسین بادشاہ ،ڈی ایس پی کبل ظفر خان،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ ایاز خان، ڈی ایس پی مدین غلام صادق خا ن نے شرکت کی
584 total views, no views today


