کبل ، تحصیل کونسل کبل کا اجلاس زیر صدارت کنونےئر انجینئر حنیف خان جس میں تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ،کونسل کے اکثریتی ممبران اور متعدد سرکاری محکموں کے افسران سمیت ٹی ایم او نثار خان ، ایس ایچ او مشرف خان اور دیگر شریک تھے اس موقع پر ممبران تحصیل اسمبلی حا فظ محمد صا لح نے کہا کہ فیڈر پر بجلی بندش اور مچھر مار سپرے کے خا تمے کے لئے اقدامات کی گئی واپڈا لائن مین اکثر غا ئب ہو تے ہیں اور حکام پشت پنا ہی کر رہے ہیں نو ٹس لیا جائے تحصیل کبل کونسلر عثمان غنی نے کہا کہ کونسل سے خواتین ممبران کے مسلسل غیر حا ضری کا نو ٹس لیا جائے منظور شدہ ٹینڈر کے مد میں فیصد بیلو کے تحت با قی سیوننگ رقم استعمال میں لائے جائے اکرام خان نے کہا کہ تحصیل کونسل میں برائے نام کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں عملی شکل دیا جائے تحصیل کونسلر ریاض احمد نے میلگا ہ یخ تنگے سکول میں خرد برد کا تحقیقات اور آفیون کاشت کے معاملے پر کمیشن قائم کر کے انکوائری کی قرار داد پاس کی ڈومسائل بنانے میں مشکلات دور کر کے آسانی پیدا کی جائے جان زادہ نے کہا کہ یوسی شاہ ڈھیرئی سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے نصر اللہ خٹک نے کہا کہ تحصیل کبل میں مارکیٹ پلا زوں میں کار پارکنگ کے لئے اقدامات کر کے ما لکان کو پابند کیا جائے ڈاکٹر لطف اللہ نے کہا کہ واپڈ ا لائن مین موبائل بند کر کے غائب ہو تے ہیں نو ٹس لیا جائے زیادہ بجلی بل ارسال کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کی جائے جیسے قرار دادیں منظور کیں پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک کر کےایس ایچ او شاہ ڈھیرئی پانی پائپ کے مسئلے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں نوٹس لیا جائے پٹوار عوام کے ساتھ رویہ درست کر کے فرد دینے کے معاملے میں ٹال مٹول سے گریز کیا جائے اجلاس میں قرار داد منظور کر تے ہوئے ڈی ای او محکمہ تعلیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ حا فظ ابراہیم اپنا قبلہ درست یا اپنا تبادلہ خود کرائیں کیونکہ ان کے موجودگی میں مسائل نہیں ہو تے اور سکولوں میں خرد برد ہو رہا ہے تحصیل کونسلر احمد حسین نے کہا کہ واپڈا میٹر ریڈر بغیر چیکنگ بل ارسال کر دیتے ہیں نو ٹس لیا جائے پی ٹی سی ایل والوں نے کبل کے مختلف علا قوں میں کھلے مین ہول چھوڑ دی ہے ٹانچکئی میں کئی سالوں سے پانی ٹیوب ویل بند پڑا ہے جس سے سینکڑوں کے تعداد میں لوگ پانی سے محروم ہے نوٹس لیا جائے اجلاس میں ایس ڈی او کبل واپڈا پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ وہ اپنا ما تحت سے کام لینے میں نا کام ہو چکے ہیں اور ان کا رویہ درست نہیں اکرام خان نے کہا کہ قلا گے دکانوں میں غیر معیاری اشیاء4 فروخت ہو رہے ہیں اے سی کبل نوٹس لے کر کاروائی کریں تحصیل کونسلر سردار علی خان نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ٹریفک حا دثات میں نان کسٹم گاڑویوں کے بندش کے بعد تھانوں سے نکالنے میں شدید مشکلات ہے حل نکال کر آسانی پیدا کی جائے تحصیل کبل میں قصائیوں نے من مانی شروع کی ہے انتظامیہ خا موش ہے کاروائی کیا جائے اجلاس میں عبد الستار ایدھی کے اصال ثواب کے لئے فا تحہ خوانی کی اور عید کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے بہترین خدمات پر تحصیل کبل پولیس کو خراج تحسین پیش کی گئی تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی نے تمام مسائل اور مشکلات کو ریکارڈ پر لانے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل بیٹھ کر با ت چیت کرنے کے یقین دہانی کرائیں
665 total views, no views today


