مینگورہ، عبدالحلیم خان سینئر ایڈوکیٹ کے وفات کے سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس بار روم ہال میں زیر صدارت حضرت معاذ خان صدر سوات بار ایسوسی ایشن سوات منعقد ہواجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سوات بار نسیم گل ایڈوکیٹ نے ادا کئے ، تعزیتی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آمیر سردار خان ایڈوکیٹ نے حاصل کی ، تعزیتی اجلاس سے صدر سوات حضرت معاذخان ایڈوکیٹ ، صدر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ افتخار آحمد ایڈوکیٹ ، ممبر پاکستان بار کونسل شیر محمد خان ایڈوکیٹ ، شمشیر علی خان میر خانخیل ایڈوکیٹ، فضل غفور خان ایڈوکیٹ ، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، محمد ظاہر خان ایڈوکیٹ ، رضاء اللہ ایڈوکیٹ ، افتاب عالم ایڈوکیٹ ، عنایت شاہ لالا ایڈوکیٹ ، عطاء اللہ ایڈوکیٹ ، سید کریم شلمانی ایڈوکیٹ ، نائب صدر سوات بار افتخار علی ایڈوکیٹ نے خطاب کیا ، مقررین نے مرحوم عبدالحلیم ایڈوکیٹ کے زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ، جبکہ قبل تعزیتی اجلاس مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ختم القرآن کیا گیا ، تعزیتی اجلاس کے آخر میں فضل غفور ایڈوکیٹ نے مرحوم کے مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کرائی ۔
506 total views, no views today


