مٹہ،وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے بعدخیبرپختونخواکے عوام بھی آئندہ انتخابات میں میاں محمدنوازشریف کاساتھ دیگرصوبے میں حقیقی تبدیلی کویقینی بنائیں،محب الوطن پاکستانی اس بات کااعتراف کرتے ہیں کہ کہ پاکستان کے بقاء اوراستحکام کیلئے محمدنوازشریف کاساتھ ددیناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ اورعدم استحکام پھیلاناہے جس انہیں کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تحصیل مٹہ کیلئے 30کروڑ روپے کی لاگت سے 132-کے وی اے گرڈسٹیشن تعمیرکی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل مٹہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے ہمارے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔اس موقع پرضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ بھی شمولیتی تقریب سے خطاب کیااورعلاقے میں پینی کی صاف پانی کی فراہمی اورسڑک کیلئے 25لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیاوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ جوق درجوق مسلم لیگ میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)صوبہ خیبرپختونخوامیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی بعدازاں انہوں نے پورن سنگوٹہ ہاؤس میں کھلی کچہری کابھی انعقادکیا۔اس موقع پرتمام وفاقی اداروں کے متعلقہ افسران موجود تھے۔انجینئرامیرمقام نے سینکڑوں سائلین کے درخواستوں پراحکامات جاری کیں جن کے مسائل موقع ہی پرحل ہوگئے۔
820 total views, no views today


