بریکوٹ، پولیس تھانہ شموزئی کے حدود علاقہ ڈیڈہ ور میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل کونسل امیدوار کے گھر سے 30تولہ سونا سمیت نقد 4لاکھ روپے چوری،پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل کونسل امیدوار احمد روم اپنے اہل خانہ کے ساتھ بریکوٹ رشتہ داروں کے ہاں فاتحہ خوانی کے لئے گئے تھے جب گھر واپس آئے تو گھر کے باہر دروازے اور کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے ۔انہوں نے گھر کا معائنہ کیا تو نامعلوم چوروں نے ان کے گھر سے 30تولہ سونا اور چار لاکھ روپے چوری کرگئے تھے۔تھانہ شموزئی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
656 total views, no views today
Comments


