مینگورہ، پسکو سوات سرکل نے کانجو کے عوام سے ناانصافیوں کی انتہا کردی، سیاسی قائدین کے دباؤپرکبل ٹو فیڈر سے پانچ علاقوں کو ملا کر علاقے سے بجلی کا خاتمہ کردیا، باربار لنک مسائل سے لے کراب نوبت ٹرانسفار مرزکی خرابی تک پہنچ گئی،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ عوام اپنی جیب خرچ سے ٹرا نسفار مرمر مت کروارہے ہیں تاکہ پسکو کی زیادہ تی کاازالہ کرسکے ،علاقے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے علاقے کو خالی کرادیاہے، عوام اس صورتحال سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں وہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر اوردیگر اعلیٰ حکام کوکئی بار درخواستی دے چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی دنوں سے علاقہ غریب آبادمکمل تاریکی میں ڈوبا نظرآرہاہے، پسکو کی ناانصافیوں اور سیاسی قائدین کی زیادتیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اور وہ احتجاج کیلئے پرتولنے لگے ہیں،مقامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے علاقے میں بجلی مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
652 total views, no views today


