کبل، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کبل کے عمارت کو ٹی ایم اے کے دفتر میں تبدیل کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں سکول عمارت میں ٹی ایم اے دفتر کے قیام سے بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا مذکورہ عمارت کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سوات کے صدر ملک اختر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کبل کے جزوی طور پر نقصان دہ عمارت کو ٹی ایم اے کبل کے دفتر میں تبدیل کیا جارہا ہے
جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کیونکہ مذکورہ عمارت ہائی سکول کبل کے بالمقابل ہے ایک ہی راستے میں دونوں گیٹ آمنے سامنے واقع ہونے سے قوم کے بچیوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہوگا جبکہ مردوں کے ریل پیل سے تعلیم کے حصول پر منفی اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ مذکورہ تعلیمی عمارت کو TMA دفتر کے بجائے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ ہوکر قوم کے بچیاں بھی ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکے انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ عمارت ٹی ایم اے کبل کو دینے کا مطلب صوبائی حکومت کا تعلیم میں دلچسپی کے منافی ہے اسلئے حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کبل کا عمارت ٹی ایم اے کو حوالہ کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر عوام میں بے چینی بڑھ جائے گی۔
465 total views, no views today


