کبل، ڈویژن بھر کی طرح تحصیل کبل میں بھی تاجر برادری کے جانب سے کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈاون رہا ،مختلف علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں سب سے بڑا اجتما ع کبل چوک میں منعقد ہوا جہاں پر تاجر رہنماؤں،مختلف پارٹیوں کے قائدین،عمائدین علاقہ اور عوام نے کسٹم ایکٹ کو غنڈہ ٹیکس قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اس موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بازار صدر ملک سلطان روم،خورشید کاکا جی،عبد الغفور،حاجی رحمت علی،نیاز احمد ،مصباح الدین،صاحبزادہ محمد یوسف،انجنئیر اکرام خان،ملک ریاض احمد،خاندان،عثمان غنی،رفیق احمد اور دیگر نے کہا کہ معاہدہ کے تحت پاکستان کے آئین میں ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے لہذا حکمران آئین پاکستان کے خلاف ورزی اور دہشت گردی سمیت دیگر آفات سے شدید متاثرہ ملاکند ڈویژن کے غریب عوام پر ٹیکس لگانے کے بجائے ریلیف فراہم کریں اور ٹیکس کا دائرہ سند اور پنجاب کے جاگیرداروں تک بڑھاکر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں بصورت دیگر ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر الگ ریاست بنانے کی تحریک شروع کردینگے انہوں نے مزید کہا کہ حکمران پختون قوم کو دیوار سے لگانے کی روش ترک کردیں اور مظالم کا سلسلہ بند کرتے ہوئے کسٹم ایکٹ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں بصورت دیگر 5اگست کو پہیہ جام اور 7اگست کو اسلام آباد میں تاریخ ساز دھرنا دے کر اپنے حق کے حصول تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
892 total views, 2 views today