مینگورہ، خواتین کی مساوی حقوق اور موجودہ قوانین پر ایک سیمنار کا انعقاد ہوا ، یہ پروگرام سوات یو ایس ایڈ عورت فاؤنڈیشن اور ایس پی او کے زیر اہتمام عورتوں کے حقوق کے بارے میں کیا گیا ، سیمنار میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے شرکت کی ، اس موقع پر جمال شاہ مہمند ، نجمہ رانی تحصیل کونسلر ، افتخار خان ایڈوکیٹ بار ایسو سی ایشن ، جنرل سیکرٹری نسیم گل ایڈوکیٹ نے خواتین کی حقوق پر روشنی ڈالی ، شرکاء نے مذید کہا کہ خواتین کی حقوق کے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہا کیونکہ خواتین بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے ، اس موقع پر سیمنار کے شرکاء نے ضلع کچہری سوات میں فری لیگل ایڈوائزر کا قیام وکلاء کے تربیتی پروگرام ظلم کی شکار خواتین کیلئے فراہم کی ، تاکہ دہندہ کیلئے اس قسم واقعات کے روک تھام ہو، واضح رہے کہ پروگرام کے منتظمین میں روح اللہ خان ، جمشید خان اور شازیہ شاہین شامل تھے ، شرکاء نے پروگرام شروع کرنے پر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کے دور رس نتیجہ ثابت ہوں گے اور نادار اور غریب خواتین کو انصاف کے فراہمی میں مدد ملے گی ۔
1,114 total views, no views today


