سوات، سیدوشیریف کے علاقہ چیل شگئی میں تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے متعددافرادنے ساتھیوں اورخاندانوں سمیت مستعفی ہوکرقومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اس سلسلے میں شمولیتی تقریب منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اوردیگر نے کہاکہ مسلسل شمولیتوں سے قومی وطن پارٹی کو مزید استحکام مل رہاہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ مستقبل ہماری پارٹی کا ہوگاکیونکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوسی اورمحرومی کے سواکچھ نہیں دیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل اپنی پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر قومی وطن پارٹی کے ساتھ ناطہ جوڑ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی مظلوم ومحکوم طبقات کی واحدنمائندہ وترجمان جماعت ہے جو آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں اس خطے کے پختونوں کے حقوق کے حصول اور ان کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں نافذ کردہ کسٹم ایکٹ یہاں کے عوام کے ساتھ سرسرظلم وزیادتی ہے جس کیخلاف آج ڈویژن بھر کے عوام سراپااحتجاج ہیں ،انہوں نے کہاکہ یہاں پر کسٹم ایکٹ کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے بلکہ اس کیخلاف آخری حد تک جائیں گے اور کسٹم ایکٹ کی واپسی تک احتجاجوں کا سلسلہ جاری کھیں گے،تقریب کے دوران انورخان،فضل رحمان اورشیرعالم خاندانوں اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی،پی پی پی اور ن لیگ سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے،تقریب سے شاہی دوران خان،انورخان،رحمت علی عاجز،انوراقبال بالے،عنایت اللہ اورپارٹی کے دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
1,052 total views, no views today


