بریکوٹ، بریکوٹ انتظامیہ نے لاکھوں روپے کی مالیت کے منشیات نذر آتش کردئیے۔منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔ معاشرے میں کا عام ہونا نوجوان نسل کی تباہی جبکہ معاشرے کے لئے ناسور ہے ۔علاقے سے منشیات فروشوں کا خاتمہ میرا نصب العین ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان نے لاکھوں روپے کی مالیت کے منشیات جس میں شراب ،چرس وغیر ہ شامل تھے کو نذر اتش کردیا ۔اس موقع پر ناظم فضل ودود باچا ،نائب ناظم واجد خان شلمانی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر دل نواز خان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے اور اسی لعنت کے خاتمے کے لئے معاشرے کا ہر فرد اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ساتھ بریکوٹ انتظامیہ علاقے میں منشیات کے خاتمے میں ہر ممکن تعاون کرے گا تاکہ منشیات فروش کا خاتمہ ہوجائے ۔
1,040 total views, no views today


