بریکوٹ، نادرا آفس بریکوٹ میں جنرائٹر خراب ہونے کی وجہ سے شناختی کارڈ بنوانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔شناختی کارڈ کے حصو ل کے لئے بھاری فیس ادا کرنے کے باوجودعوام کی تذلیل جاری ہے ۔ آئے روز جنرائٹر کی خرابی نے نادرا آفس کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شناختی کارڈ کے حصو ل کے لئے آئے ہوئے لوگ ذہنی پریشانیوں کا شکار ہورہے ہیں ۔سماجی حلقوں نے نادرا کے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ میں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہونے کی وجہ سے نادرا آفس میں ایک اور جنرائٹر کا بندوبست کریں تاکہ متباد ل موجود ہو۔تفصیلات کے مطابق نادرا آفس بریکوٹ جس میں اوسطاً روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آتے ہیں ۔سوات میں جگہ جگہ سیکورٹی چیک پوسٹوں اور دیگر سرکاری امور کے لئے شناختی کا ہونا بہت ضروری ہے اس تناظر کو دیکھتے ہوئے سواتی عوام بروقت شناختی کارڈ بنواتے ہیں ۔بریکوٹ نادرا آفس میں اکلوتا جنرائٹر جو کہ آئے روز خراب رہتاہے کی وجہ سے نادرا آفس بریکوٹ پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ دوردراز دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں ۔جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کا وقت اور پیسہ دونوں ضائع ہوتا ہے ۔ا س بارے میں انچارج نادرا آفس بریکوٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالماجد سے رابطہ کیا تو انہوں نے میڈیا کو تفصیلات بتانے سے معذرت کرلی ۔
978 total views, no views today


