مینگورہ ، کسٹم ایکٹ کے خاتمے کے بعد سوات کے ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے کثیر تعداد نے سوات پریس کلب تک شکریہ کے طور پر ریلی نکالی جس میں تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، نائب ناظم تحصیل کبل حنیف خان اور دیگر ناظمین اور کونسلروں نے شرکت کی ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں نافذ شدہ کسٹم ایکٹ کو واپس لیکر عوام پر احسان کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن پہلے ہی کشیدگی ،سیلاب اور زلزلوں سے متاثر ہوچکے ہیں اور اب کسٹم کے وجہ سے وہ مزید متاثر ہورہے تھے ،لیکن وفاقی حکومت نے کسٹم ایکٹ ختم کرکے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور ہم وزیر اعظم اور انجینئر امیر مقام کے بے حد مشکور ہیں،اس موقع تحصیل ناظم اکرام خان نے بھی صوبائی اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کسٹم ایکٹ ختم کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اصل میں یہ جیت عوام کی ہے کہ انہوں نے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرکے کسٹم ایکٹ کے خلاف ایک ہوگئے ، تحصیل نائب ناظم حنیف خان نے بھی انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انکی قائدانا صلاحیت تھی جس کی وجہ کسٹم ایکٹ ختم ہوا ، اس موقع خالد محمود خالد ، راحت خان ، نثار خان ، نسیم اختر اور دیگر کونسلر بھی موجود تھے ۔
818 total views, no views today


