بریکوٹ، علاقہ تلنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کی تقدیر کو تبدیل کرنے کے بجائے خود کو ایوانوں میں پہنچ کراپنے آپ کو تبدیل کرلیا ۔عوام کے مسائل میں اضافہ بتدرج بڑھ رہا ہے مگر حل کرنے کا کوئی نام نہیں لیا جارہا ہے ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دورحکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے کارنامے سرانجام دئیے ہیں تاریخ اس بات کی گواہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ تلنگ میں 50کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا جسمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء مختیار رضاخان ،پیپلز یوتھ ونگ ضلعی وائس چیرمین لعل بہادرخان ،پی کے 82یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ کے علاوہ پارٹی کارکن کثیر تعداد میں موجودتھے ۔نئے شامل ہونے والوں محبوب افتاب،تاج ملوک ،ابرار افتاب ،گل راز ،اعزاز،ضیاء اللہ ،طاہر خان ،عطاء اللہ ،حسن نواب ،رئیس ،عجب خان ،وسیم ،بلال ،مظہر و دیگر شامل تھے نے کہاکہ ہم پی پی پی کے ضلعی رہنماء مختیار رضا خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔بعد میں مختیار رضا خان نے نئے شامل ہونے والوں کارکنوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آپ لوگ اس پارٹی میں مایوس نہیں ہوں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی ہے وہ سب پر عیاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختیار ی دی جس کی وجہ سے آج صوبے اپنے وسائل پر اخیتار کررہے ہیں
554 total views, no views today


