مینگورہ، قومی وطن پارٹی سوات کے ترجمان بہرام خان عثما ن خیل نے ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خاتمہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسٹم ایکٹ کا خاتمہ یہا ں کے عوام،سیاسی جماعتوں،تاجروں،وکلاء ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کی فتح ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام پارٹیوں اورعوام سمیت تمام طبقات دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اسی طرح اتحادکا مظاہرہ کریں،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کیخلاف قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اسمبلی فلور پر بھی آوازبلند کی تھی جبکہ ہر موقع پر حکومت کے سامنے یہ مسئلہ رکھاتھا جس کے نتیجے میں کسٹم ایکٹ کا خاتمہ کیا گیا جو قومی وطن پارٹی کا ایک کارنامہ ہے ،انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کے خاتمہ میں جس سیاسی پارٹیوں اور لوگوں نے کرداراداکیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورامید رکھتے ہیں کہ وہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اسی طرح اتفاق اوراتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔
662 total views, no views today


