سوات ، موبائل کمپنیز نے عوام کو سائنٹفکٹ انداز سے لوٹنا شروع کردیا ، عوام کو لوٹنے اور ناقص سروس دینے پر سب سے پہلے ٹیلی نار ، یو فون ، جیز ، زونگ ، وارد دے رہے ہیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی حکام لمبی نیند پر چلے گئے ہیں اور پرائیویٹ موبائل کمپنیز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،
سوات میں تو ناقص ترین سروس ہے کہ لوگوں کے پیسے خود بخود ختم ہورہے ہیں ، پی ٹی اے کو اپنے ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے مگر وہ ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف موبائل کمپنیز والے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور مسلسل موبائل فون کے استعمال سے اکثر لوگوں کے ذہنوں پر بھی خراب اثرات پڑ رہا ہے اس سلسلے میں اگر اس بے لگام کمپنیوں کو لگام نہیں دیا گیا تو یہ اسی طرح عوام کو لوٹتے رہیں گے ، پہلے ہی مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز نہیں ہے پھر بھی یہ موبائل کمپنیز عوام سے ٹیکسز وصول کررہے ہیں اگر یہی صورتحال رہی اور ان کی ’’ جگا ‘‘ ٹیکس کو ختم نہیں کیا گیا تو ڈویژن کے عوام ان کے خلاف بھی کسی وقت نکل سکتے ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ پی ٹی اے کو ختم کرکے از سر نو تنظیم نو کی ضرورت ہے ورنہ عوام کو لوٹنے کا سرٹیفکیٹ اس کی طرف سے پرائیویٹ موبائل کمپنیوں کو پہلے ہی دے چکے ہیں ۔ نیب نوٹس لے ۔ رپورٹ : ساجد خان سوات نیوز ڈاٹ کام
379 total views, no views today


