مینگورہ ، سوات پریس کلب کے صحافیوں نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 2 صحافیوں سمیت انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان کی شہادت صحافیوں کیلئے بہت بڑا صدمہ اور نقصان ہے ، سوات پریس کلب کی ایکشن کمیٹی نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے بصورت دیگر صحافی برادری شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔
694 total views, no views today
Comments


