سوات،مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ نوے کلی میں پانچ دنوں سے اندھیری راج ، نہ سرکاری بلب جلتا ہے اور نہ ہی گھروں کے ، ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے عوام کئی مشکلات کا شکار ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق نوے کلی کے محلہ عیسیٰ خیل کا سرکاری ٹرانسفارمر گزشتہ پانچ دنوں سے خراب پڑا ہے، کئی مرتبہ محکمہ واپڈا کے چکر بھی اہلیان علاقہ لگا چکے ہیں
لیکن سرکاری ادارے کو فرصت نہیں کہ پانچ دنوں سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک کرے، اہلیان علاقہ کے مطابق سارے محلہ میں نہ سرکاری بجلی جلتی ہے اور نہ ہی لوگوں کے گھروں میں بلب جلتے ہیں، ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، اہلیان علاقہ کے مطابق اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ٹرانسفارمر خراب ہو چکا تھا لیکن مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت وہ ٹھیک کیا ، اب تیسری مرتبہ خراب ہونے کی وجہ سے مقامی ابادی اس قابل نہیں کہ وہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرسکیں، انہوں نے ایم پی اے فضل حکیم خان، ایم این اے مراد سعید سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ کیلئے نئے ٹرانسفارمر کی بندوبست کرے تاکہ عوام اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرسکیں، اہلیان علاقہ نے کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں نیا ٹراسفارمر نہ لگا یا گیا تو صوبائی حکومت اور محکمہ واپڈا کیخلاف احتجاجی جلوس نکالیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی۔
446 total views, 1 views today