مینگورہ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے مسزنسیم اختر ضلع کونسلر ضلع کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول و گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا دورہ کیا اور مسزنسیم اختر کے مخصوس فنڈز سے خریدے گئے واٹر کولرز کو لگوانے کا باقاعدہ افتتاح کیا ،اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک کونسلر اپنے فنڈز سے ایک ایسی سکیم کا افتتاح میرے ہاتھوں کروارہی ہے جس میں نہ صرف دین بلکہ دنیا کی بھی بھلائی ہے،میں مسزنسیم اختر پر فخر کرتاہوں جو ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں،انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کریں اور تعلیم مکمل کر کے اپنے ملک و قوم کی خدمت کریں،اس موقع پر مسزنسیم اختر نے کہاکہ میں بھی ان طالبات کی طرح اس سکول میں پڑھی ہوں مجھے اس بات کا احسا س ہے کہ گرمیوں میں طالبات کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام سرکاری سکولوں میں نہیں ہوتی ان مشکلات کو دور کرنے کیلئے میں نے اپنے فنڈز سے تقریباََدس گرلز سکولوں کیلئے الیکٹریکٹ واٹر کولرز کا انتظام کیا ہے اور انشاء اللہ ان تمام سکولوں میں یہ واٹر کولرز جلد لگ جائیں گے،انہوں نے طالبات پر زور دیاکہ وہ پڑھائی کی طرف خاص توجہ دیں کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرسکتی ہے اور وہ قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں جس کے مرد و زن تعلیم یافتہ ہولہٰذہ طالبات اپنی توجہ پڑھائی پر دیں تاکہ مستقبل میں پاکستان کو تعلیم یافتہ معاشرہ مل سکے،تقریب سے ہیڈ ٹیچروں نے بھی خطاب کیااور مسزنسیم اختر کا شکریہ ادا کیا۔
842 total views, no views today


