مینگورہ، پہلا امن ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپئن شپ اختتام پزیر، شاہد احمد نے سنگل ، یحی اور خیام کی جوڑی نے ڈبل ، یونس اور خورشید کی جوڑی نے ویٹرن ڈبل اور حسنین احمد نے انڈر 14 ٹائٹل اپنے نام کئے، تقریب تقسیم انعامات کے مہمانا ن خصوصی سوات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حضرت معاذ اور خپل کور فاؤنڈیشن کے حاجی محمد علی نے جیتنے والے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئیں، ٹور نامنٹ کے اختتامی کلمات میں حضرت حمزہ نے کہا کہ سوات میں کھیلوں کے لحاظ سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور سوات کے لوگ امن پسند اور ترقی پسند ہیں کھیلوں ہی سے کسی علاقہ کا امن اور ترقی جڑی ہوئی ہے،خیبر پختون خواں بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے صدر ظفرع علی کاکا نے کہا کہ سوات کے لوگ بیڈمنٹن سے پیار کرتے ہیں اور انشاء اللہ یہاں کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں گے انہوں نے سپانسر ادارے کا شکریہ ادا کیا ،انیشٹیو فار پیس اینڈ ڈولپمنٹ کے نمائیندہ اصف علی شاہ نے سوات بیڈمنٹن فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی امن اور ترقی کے لئے اسی طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کریں گے۔
1,973 total views, no views today


