مینگورہ، آر پی اوملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قائم امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اور رواں ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ، 68 مفروران ، 151 مشتبہ افراد ، 8 کلاشنکوف ، 62 پستول ،5852 کارتوس ، 24 جارجر ،7 ڈائمنٹ ،3 خنجر،54.945-kg چرس،0.405 افیون،1.229 ہیروئن اور312 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
720 total views, 2 views today