ضلع سوات میں 29اگست تا یکم ستمبر 2016کو پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام کے علاوہ متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ای پی آئی کوارڈینیٹرڈاکٹر انور جمال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوات میں 29اگست تا یکم ستمبر مجوزہ پولیو مہم کے دوران 1373ٹیمیں 4لاکھ 48ہزار 762بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین پلائیں گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ 1373ٹیموں میں 1230موبائل ،88فکسڈاور 50ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی جبکہ مہم کی نگرانی 281ایریا انچارج کرینگے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سعید نے تمام محکموں کے افسران اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے آ زاد ہو سکے۔
247 total views, no views today


