بریکوٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء مختار رضاخان نے کہا ہے کہ علاقہ کنڈاک ہر دور حکومت میں مسلسل بری نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اس لئے اپنے استطاعت کے مطابق علاقے کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کنڈاک میں دیوار کنڈاک کے تعمیر اتی کام کے معائنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کے اصرار پر گاؤں کنڈاک کے مین روڈ حفا ظتی دیوا ر تعمیر جذبہ انسانی خدمت کے تحت تعمیر کر رہا ہوں ۔ کیونکہ گاؤں کنڈاکٹ کا مین روڈ انتہائی اونچائی پر واقع ہے جس سے اب تک کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں ۔حادثات کی روک تھام کی خاطر یہ حفاظتی دیوار تعمیر ہورہاہے ۔اس کی تعمیرپر لاکھوں روپے لاگت آئی گی ۔ اس موقع پر علاقہ کنڈاک کے میکنوں سابق ممبر فضل الر حمن ، مکرم خان، قیوم ، اختر علی حیدر علی ، و دیگر نے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مختار رضا خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک مخلص اور قابل فہیم شخصیت ہے اور ان کے ساتھ پورا گاؤں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔
710 total views, no views today


