سوات، سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ایمان ڈھیرئی میں چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹنے سے دو خواتین دریائے سوات میں گر کر زخمی ہوگئیں ،دیگر افراد محفوظ رہے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کانجو کے علاقے ایما ن ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات کے آر پار لوگوں کو لانے لے جانے والی چیئر لفٹ جس میں خواتین اور بچے سوارتھے کا رسہ اچانک ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے چیئر لفٹ میں سوار دو خواتین عائشہ زوجہ روزی اکبر اور شامیہ زوجہ فضل اکبر دریائے سوات میں گرگئیں جنہیں موقع پر موجود لوگوں نے ڈوبنے سے بچایا تاہم دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں
جنہیں طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مقا می ذرائع کے مطا بق اس سے پہلے بھی چےئر لفٹ ٹو ٹ گیا تھا اور حادثہ رونما ہو اتھا اور چےئر لفٹ کے ما لک کے پاس انتے وسائل نہیں ہے کہ وہ اس کو صحیح بنا ئے تا کہ اس طر ح حا دثات دوبارہ پیش نہ ائے اس لئے انتظا میہ کو چاہئے کہ اس کو صحیح معا نو ں میں عوام کے آمدرفت کیلئے دوبا رہ تعمیر کر یں،چےئر لفٹ میں سوار دیگر افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں معجزانہ طورپر بچ گئے ہیں۔
444 total views, no views today


