سوا ت پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایم کیو ایم کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے اس تنظیم پر پا بندی اور ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ، سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی اور صحافیوں کو تحفظ دینے کے نعرے درج تھے ، اس موقع پر سوات پریس کلب کی ایکشن کمیٹی کے اراکین حضرت بلال ، ، سلیم اطہر ، شیرین زادہ اور سینئر صحافیوں رشید اقبال ، شہزاد عالم ، نیاز احمد ، سعید الرحمن اور دیگر نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم نے صحافت ہی پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے انتہائی خطرناک ملک بن چکا ہے اور اب بات میڈیا ہاؤسز پر حملوں تک پہنچ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملک کے معتبر اداروں کے خلاف بیان بازی سنگین جرم ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرکے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں اور میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو تحفظ دیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
1,294 total views, no views today


