سوات،سیدوشریف مزارعین ٗ سوات انتظامیہ اورسیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے نمائندوں کے مذاکرات کامیاب ٗ مزارعین کی مشروط مذاکرات کی کامیابی کے بعد خوشی کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات امتیاز حسین کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سوات کے آفس میں سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کیلئے تعمیر کرنے والے نئے بلاک کی اراضی تقریباً 82کنال پرمشتمل ہیں
اور وہ گزشتہ 70برس سے اس اراضی پر کاشت کر رہے ہیں جن میں بعض اراضی مالکان کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے گزشتہ روز ڈی سی سوات کی موجودگی میں سیدوگروپ کی طرف سے چیف ایگزیکٹیو ، پرنسپل ڈاکٹر تاج محمدخان ، ایم ایس ڈاکٹر خورشید، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، انتظامیہ کی طرف سے اے سی سوات اشفاق خان اورتحصیلدار بابوزئی ، پٹواری مزارعین ، مالکان کی طرف سے صالح محمد ریاض احمد، ، شاہ حسین ، اسماعیل اوردیگر مشران موجود تھے ۔ شرائط کے مطابق ہسپتال انتظامیہ مزارعین ، مالکان کو فی خاندان کافرد کوملازمت دی جائیگی اراضی پرموجودہ فصل ، درخت وغیرہ پررقم دی جائیگی باؤنڈری وال کے بعد موجود فصل اپنے مددپورا ہونے کے بعد مزارعین خودکاشت کی جائیگی ان شرائط کے بناء پر مزارعین نے اراضی زمین سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کوحوالہ کیاگیا ہسپتال انتظامیہ چند روز کے اندر اندر اراضی پرباؤنڈری وال شروع کرینگے ڈی سی سوات نے اس موقع پر کہا کہ مزارعین کیساتھ ہرقسم کی تعاؤن کرینگے ۔ اراضی پرتعمیرہونیوالے بلڈنگ سوات کے عوام اورخاص کر ملاکنڈ ڈویژن کے مریضوں کیلئے کافی مدد گار ثابت ہوگا۔
578 total views, 1 views today