بریکوٹ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق ناظم یونین کو نسل شموزئی عدالت خان نے کہاہے کہ اپنے دور اقتدار میں علاقے میں ریکارڈ تر قیاتی کام کر اچکے ہیں ، اور ائندہ کر تے رہینگے ، موجودہ صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی نے الیکشن کے وقت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، عمران خان کا نیا پاکستان ، اور 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کہاں ہے ، صوبے میں بے روزگاری ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ کرپشن نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے
، ترقیاتی منصوبوں کا کوئی اثار نظر نہیںآرہے ہیں، ممبران اسمبلی صرف سرکاری اداروں میں بے جا مداخلت اور ایماندار افسران کے خلاف گیرا تنگ کر نے میں مصروف عمل ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز شموزئی کے علاقہ گڑھی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، ا س موقع پر پاکستامسلم لیگ (ن) شموزئی یوتھ ونگ کے صدر محمد رحمان بہرام خان ، دنیدار علی کشور خان ، ودیگر نے بھی تقاریر کئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے نظامت میں یونین کونسل شموزئی میں 16 کروڑ خطر رقم ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کر چکے ہیں، 111 بجلی کی کھمبے ، 10 ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں انشااللہ اپنے مرکزی قائدین کے توسط سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا وسع جال بچھادینگے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام علاقے کے تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان ہی کے توسط سے تحصیل بریکوٹ کے کونے کونے کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ انے والے دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے ، کیونکہ عوام دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے بد ظن ہو چکے ہیں، اور عوام کے نظر یں اب پاکستان مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں ، انشااللہ انے والے دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے ، انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں کارکنوں سے کہاکہ پارٹی کارکن بلدیات کے لئے اب سے اپنی تیاریاں شروع کریں کیونکہ بلدیات میں کامیابی کے بعد ہم علاقے کے مسائل کے حل بھر پور انداز میں کریں گے ، اس موقع پر درجنوں افرا د پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے، شامل ہو نے والوں میں بخت چمن ، فائندہ مند ،بخت زمان ، محمد صادق ، امیر زیب ، اکبر زیب ، جھانزیب، زاھد خان ، واحد خان ، افضل خان، عثمان ، نجیم ، اکبر خان ، فراموش ، جمیل ، یونس ، بخت کرم ، زرباز خان ، امجد خان ، بلال خان ، محمد لال خان ، باچا خان ، اسرار وغیر ہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی افراد نے اس عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کیلئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جایئگا، پاکستان تحریک انصا ف والوں نے انصاف اور تبدیلی کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پی ٹی ائی کے 10 ماہ کے حکومت اج تک ہم نے کسی قسم کے تبدیلی محسوس نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ سابق ناظم یونین کونسل شموزئی اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شموزئی کے صدر محمد رحمان کے قیادت ہر مکمل اعتماد ہے ،
481 total views, no views today


