سوات ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات کا اپنے جائز مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد ، کلرکوں کی اپ گریڈیشن ، ٹائم سکیل میں تاخیری حربوں کا ازالہ کرنے ، پروموشن پر عمل در آمد کرانے اور دیگر مطالبات ، تفصیل کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات نے مرکزی اور صوبائی قائدین کی اپیل پر ضلعی کچہری سیدو شریف کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا تھا
، ضلعی صدر ایپکا سوات علی رحمن ، سینئر نائب صدر مشتاق احمد سمیت ایپکا کے تمام عہدیداروں کیساتھ محکموں کے کلرکوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، بھوک ہڑتالی کیمپ میں کلرکس برادری نے صوبائی ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخر مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین اور کلرکوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں حکومت ٹال مٹول سے کیوں کام لے رہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلرکوں کی اپ گریڈیشن پر فوری عمل در�آمدع کیا جائے ، ٹائم سکیل فوری طور پر دیا جائے اور پروموشن کے کیسز نمٹا کر کلرکوں کو دیگر ملازمین کی طرح ترقی دی جائے ، صدر علی رحمن نے بتایا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے 3 روزہ بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، انہوں نے مرکزی اور صوبائی وزیر خزانہ سے فوری نوٹس لینے اور کلرکوں کو اپنے جائز حقوق اور مطالبات کیلئے مزید احتجاج پر مجبور نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
423 total views, no views today


