سوات، مستقبل پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر اعظم خان نے کہا ہے کہ قابلیت،دیانت اوراخلاص ان کی پارٹی کا نعرہ ہے کیونکہ ان تینوں کی بدولت نہ صرف عوامی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں بلکہ ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر ضیاء اللہ خان،عالم خان،عمادلدین اورپارٹی کے دیگرراہنما بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ پہلے ہماراتعلق پی ٹی آئی سے تھا اورعمران خان کا ساتھ اس لئے دیا کہ ان کی پارٹی کے منشور سے متاثر تھے،پی ٹی آئی کے استحکام اورعمران خان کے منشورکو عام کرنے کیلئے ہم نے بھرپورکوششیں کیں مگر اقتدارملنے کے بعدعمران خان اپنے وعدوں سے مکر گئے ،اس لئے مایوس ہوکر کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی کاساتھ چھوڑ دیااور مستقبل پاکستان میں شمولیت اختیار کی کیونکہ اس کے چیئرمین ندیم ممتازقریشی ایک مخلص اورمحب الوطن شخص ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے انصاف اورتبدیلی کا نعرہ لگایا مگر اب ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے یہاں تک کہ علاقہ غازی میں ایک ٹھیکے کا ٹنڈرہورہاتھا تو پی ٹی آئی کے ممبرفیصل زمان نے اسے اپنے ایک ساتھی کو دے دیا اگر یہ تبدیلی اورانصاف ہے تو عوام کویہ قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ سوات کی سڑکوں،ہسپتالوں اورسکولوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جبکہ اوپر سے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کررکھاہے ،انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں مستقبل پاکستان ہر حلقہ سے امیدوار سامنے لائے گا اوراقتدارملنے کے بعدپہلی فرصت میں عوامی مسائل ،مشکلات،مہنگائی،بے روزگاری کا خاتمہ کرنے سمیت ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
449 total views, no views today


