سوات،ضلع سوات بھر میں گیس اور بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خلا ف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ،ہڑتان کے دوران سوات کے ساتوں تحصیلوں میں چھوٹے بڑے تجارتی اور کاروباری اداروں کے علاوہ مینگورہ شہر کے تما م بازار اور گلی کوچوں کے دکانیں ،چائے خانے ،میڈیکل سٹور زاور ورکشاپس بھی بندرہے ،تجارتی اور کاروباری مراکز کے بندش کی وجہ سے ضلع بھر کے سڑکوں پر ٹریفک بھی انتہائی کم رہی
جس کی وجہ سے میینگورہ شہرسمیت ہڑتال کی کال سوات ٹریڈرز فیڈریشن اور دیگر تاجر تنظیموں نے دی تھی ،تفصیلات کے مطابق سوات میں بجلی اور گیس کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سوات تاجر برداری نے گزشتہ روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران ضلع بھر کے ساتو ں تحصیلوں چارباغ ،کبل ،مٹہ ،خوزاہ خیلہ ،چارباغ ،بحرین ،مدین ،کالام،بریکوٹ اور دیگر مضافاتی علاقوں کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بندرہے ضلع بھر کے علاوہ مینگورہ شہر کے تمام بازاروں کے علاوہ گلی کوچوں کے دکانیں اور مارکیٹیں اور چائے خانے ،میڈیکل سٹورزیہاں تک کے ورکشاپس بھی بندرہے ضلع بھر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تجارتی اور کاروباری مراکز بند ہونے کی وجہ سے بازاروں میں ٹریفک بھی انتہائی کم رہی اور سڑکیں سنان نظرآئے واضح رہے کہ بجلی اورگیس کے لوڈشیڈنگ کے خلا ف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال سوات ٹریڈرز فیڈریشن اور دیگر تجارتی تنظیموں نے ملکر دی تھی ۔
500 total views, no views today


