چکوال: ماٹن گاؤں کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ سرگودھا سے ایک خاندان سیروتفریح کے لئے کلر کہار جا رہا تھا کہ چکوال کے علاقے مارٹن کلہ گاؤں میں منی ٹرک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 12 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،
ریسکیو ٹیموں اورمقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 3افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
563 total views, no views today
Comments


