ڈیرہ اسماعیل خان: تبدیلی کادعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حلقہ پی کے68پہاڑپورسے عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدوارمخدوم زادہ سیدمریدکاظم شاہ کونوازنے کے لئے خصوصی طورپر3 کروڑروپے کے فنڈزجاری کردیے۔ ٹانک کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت، مولانا برادران کی مخالفت، حلقے سے کامیاب ایم پی اے کے جعلی ڈگری کیس میں مبینہ نااہلی، ضمنی الیکشن کی صورت میں سیاسی ساکھ کوسہارا دینے اوران کی ممکنہ سیاسی حمایت کے لئے
صوبائی حکومت نے مخدوم مریدکاظم شاہ کوتحصیل پہاڑپورکے مختلف علاقوںمیں 3 کروڑروپے کے خصوصی فنڈزجاری کردیئے۔
428 total views, no views today
Comments


