سوات، پشتو فلموں کے سابق معروف ادا کار نعمت سرحدی نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے اورجو سکون تبلیغ کی راہ میں ہے دوسرے کسی بھی شعبے میں ممکن نہیں ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے دن رات وقف کردیے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں عبد الوحید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا اصل نام نعمت اللہ خان ہے ، 1963 میں پشاور سے
کراچی گیا اور 1963 میں بطور کیمرہ مین فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا، 2011 میں اللہ کی راہ میں نکل گیا ، 40 روز بعد آکر فلم انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا ، اب اللہ تعالیٰ کی رضا اور قرآن و سنت پر مبنی زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے عوام اور دین کی خدمت لینے کی دُعا کرتا ہوں ، نعمت سرحدی سے جب فلمی دنیا کے بارے میں سوالات پوچھے جائے تو وہ اپنی باتیں اللہ تعالیٰ کے دین اور انسانیت کی طرف لے آتے اور کہتے ہیں کہ وہ کام جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہو تو اس کی کمائی حلال ہوتی ہے اسلئے اب میں نے فلمی دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا ہے اور اب فلم انڈسٹری سمیت تمام انسانیت کو اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹنے کی دعوت دے رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ فلم انڈسٹری میں لیاقت میجر ، ہدایت کار ممتاز علی خان سابق اداکار بشیر جعفری اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقت دے رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ میرے لیے خصوصی دُعائیں کرائیں ۔
835 total views, 1 views today