سوات، سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے بھرے بازار میں وقتی تکرار پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے،پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ بازارمیں ملزم شیرعلی ولد محمد یاسین سکنہ کوزکلے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے محلہ داربخت زرین ولد محمدزرین کو زخمی کردیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس نے مجروح کے بھائی گل زرین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔
521 total views, 1 views today
Comments