سوات، سوات میں درجہ چہارم ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں آج سے 3روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ،10اپریل کوتمام دفاتر سے بائیکاٹ کرکے ریلی نکالی جائے گی ،اس سلسلے میں آل سوات درجہ چہارم ملازمین کا اجلاس زیر صدارت سیدخطاب منعقد ہوا جس میں کابینہ کے اراکین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین کے ساتھ نارواسلوک روارکھا جارہا ہے اور ان سے چوبیس چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لینے کے باجود نہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے
اور نہ ہی انہیں سہولیات دی جارہی ہیں جس ک وجہ سے ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے ایسوسی ایشن نے اس موقع پر فیصلہ کیا کہ آج آٹھ اپریل سے ضلعی کچہری چوک میں تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا اور دس اپریل کو ضلع بھر کے ددفاتر سے بائیکاٹ کرکے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی مقررین نے کہ کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا ۔
474 total views, no views today


