پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ، عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین بابک اور پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے گزشتہ دنوں ان کی اپنی جماعت کے فارورڈ بلاک سے متعلق دیئے گئے
بیان سے اسمبلی ارکان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ دنوں فارورڈ بلاک کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فارورڈ بلاک میں شامل ارکان کی شکایتوں کی تحقیقات کریں گے تاہم اس سلسلے میں وہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور اسمبلی تحلیل کرکے از سر نو انتخابی عمل میں جانے کو ترجیح دیں گے۔
381 total views, no views today


