بریکوٹ،عوامی نیشنل پارٹی گاؤں ناگوہا ایک اجلاس منعقد ہو ئی جس میں صدر اسماعیل ،جنرل سیکرٹری محمدطارق،یو سی پارڑئی کے فنانس سیکرٹری بخت بلند خان کے علاوہ دیگر کابینہ کے عہدیدار سینئر نائب صدرخیر محمد ،نائب صدر فضل باچہ جائنٹ سیکرٹری محمد زیب ،پریس سیکرٹری نزیر احمد،فنانس سیکرٹری ظفر علی ،سالارمحمد زکریا جبکہ کارکنوں میں عسییٰ خان،علی رحمان ،محمد جواد ،
یوسف خان ،خورشید علی خان،عمرباچہ ،کمیل خان ،سابق صدر ناگوہا محمد شیرین ،عمیرخان،عبداللہ ،عدالت خان اور بخت روان نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز یوسی بریکوٹ کے کابینہ کے اجلاس کی پریس ریلز جاری ہوئی جس کے مطابق انہوں نے پارٹی کے کارکنوں کے خلاف اشتعال انگیز الفاظ استعمال کئے گئے تھے جس پر تحصیل بریکوٹ کے تمام کارکنوں نے غم اور غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یوسی بریکوٹ کے عہدید ار کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے ہی پارٹی کے مخلص کارکنوں کے خلاف بیان بازی کرے ۔انہوں نے احتجاجاً کہا کہ ہم فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر تے ہیں اور ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ضلعی ارگنائز نگ کمیٹی اس مسلئے کا کوئی ٹھوس حل نہ نکالیں ۔اور یو سی بریکوٹ کے عہدیداروں کو متنبہہ کرے کہ وہ اپنے پارٹی کے کارکنوں کے خلاف ایسے اشتعال انگیزاخباری بیانات سے روکے اور ان کو پارٹی منشور کے پابند کریں ۔
514 total views, 1 views today