سوات,سوات میں وکلانے پشاور میں وکیل ساتھی پر قاتلا نہ حملے کے خلاف عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیااور کسی بھی مقدمے کی پیروی نہیں کی،گذشتہ روز پشاور میں پشاوربارکونسل کے ممبر شہاب خٹک ایڈوکیٹ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف سوات بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا اورکسی بھی مقدمے کی پیروی نہیں کی جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کاسامناکرنا پڑا جبکہ عدالتوں میں تاریخ پیشی تبدیل کی گئی اس موقع پر سوات بار کے وکلا کا کہنا تھا کہ آئے روز وکلا پر حملے ہورہے ہیں
لیکن حکومت انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔
439 total views, 1 views today
Comments